ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:گھر میں تنہا رہنے والے بزرگ شخص کی سڑی گلی لاش بر آمد

اڈپی:گھر میں تنہا رہنے والے بزرگ شخص کی سڑی گلی لاش بر آمد

Wed, 26 Sep 2018 12:33:55    S.O. News Service

اڈپی26؍ستمبر(ایس او نیوز) کلیان پوری ندی کے کنارے اپنے گھر پر تنہا رہنے والے بزرگ شخص کی سڑی گلی لاش اس کے گھر سے برآمد کی گئی ہے۔ فوت شدہ شخص کا نام فریڈرک (70سال) بتایا جاتا ہے۔

فریڈرک ایک عرصے سے اپنے گھر پر تنہا رہا کرتاتھا جبکہ اس کے بھائی بہن بنگلورو میں مقیم تھے۔ آس پاس کے کچھ لوگوں نے محسوس کیاکہ کئی دنوں سے فریڈرک اپنے گھر سے باہر نہیں نکلا ہے اور اس کے گھر سے بہت ہی بدبو نہیں نکل رہی ہے۔ جب گھر کے اندر جاکر دیکھا گیا تو وہاں اس کی سڑی گلی لاش موجود تھی۔ جس کے بعدلوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ ملپے پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد لاش منی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فریڈرک نے 14ستمبر کو آخری بار اپنے موبائل سے فون کیا تھا۔اس سے وجہ گمان کیا جارہا ہے کہ شائد اسی دن یا دوسرے دن اس کی موت واقع ہوگئی ہوگی۔


Share: